ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرانس مہاجرین کے لیے نائجر اور چاڈ میں دفاتر کھولے گا

فرانس مہاجرین کے لیے نائجر اور چاڈ میں دفاتر کھولے گا

Tue, 10 Oct 2017 23:13:00    S.O. News Service

پیرس،10؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فرانس نے مہاجرین کو سیاسی پناہ فراہم کرنے کے حوالے سے افریقی ممالک نائجر اور چاڈ میں دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے مطابق ان دفاتر میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی شناخت اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ اس کا مقصد مہاجرین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کے ساتھ ساتھ پیسہ کمانے کی غرض سے یورپ آنے والے مہاجرین کا راستہ روکنا ہے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح کے مراکز ترکی، لبنان اور اردن میں بھی کھولنا چاہتا ہے۔


Share: